لکھنؤ،10فروری(ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی صدر مایاوتی نے اترپردیش میں سماج وادی پارٹی پر ضلع پنچایت صدر اور بلاک سربراہ کے انتخابات غنڈہ گردی کے بل جیتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکمراں پارٹی کو اس سے اطمینان بھلے ہی حاصل ہو گیا ہو لیکن عام عوام کی نظر میں ان کی امیج اور زیادہ خراب ہوئی ہے.
font-size: 18px; text-align: start;">مایاوتی نے ریاست میں بی ایس پی کی تمام یونٹس کے سینئر عہدیداروں اور اہم کارکنوں کے اجلاس میں کہا کہ عوام کے منتخب شدہ ضلع پنچایت ارکان کے انتخابات میں بی ایس پی اول رہی تھی لیکن ضلع پنچایت صدر اور بلاک سربراہان کے 'بالواسطہ انتخابات' سے ایس پی نے اقتدار اور سرکاری مشینری اور جرائم پیشہ عناصر کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا.